layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

ڈی پی او محمد علی وسیم کا شہریوں کے مسائل سننے اور تھانہ جات کا سرپرائز وزٹ، پولیس کارکردگی میں بہتری کی کوشش”

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
جنوری 2, 2025
in لیہ
0
ڈی پی او محمد علی وسیم کا شہریوں کے مسائل سننے اور تھانہ جات کا سرپرائز وزٹ، پولیس کارکردگی میں بہتری کی کوشش”


لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ضلع لیہ میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی شنوائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی پی او محمد علی وسیم نے دفتر پولیس میں مختلف شہریوں کے مسائل سنے، جن میں اللہ یار، محمد اشرف، غلام مرتضیٰ، ہاشم اور رضو مائی شامل تھے۔ شہریوں نے شکایات کے حوالے سے پولیس سے مدد کی درخواست کی۔ اللہ یار نے الزام عائد کیا کہ بعض افراد نے اسلحہ کے زور پر ان کی کم عمر بیٹی کا زبردستی نکاح کرایا ہے اور ان کی جان کو خطرہ ہے، جس پر ڈی پی او نے متعلقہ پولیس افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ اسی طرح، رضو مائی نے کہا کہ ان کے خلاف ذاتی رنجش کی بنا پر درخواست دائر کی گئی ہے اور انکوائری کرنے کی درخواست کی۔ محمد اشرف نے بھی اپنی درخواستوں کے بارے میں ڈی پی او سے شکایات کیں۔ڈی پی او محمد علی وسیم نے شہریوں کی درخواستوں پر کارروائی کے لیے ایس ایچ او صدر، ایس ایچ او فتح پور اور انچارج کمپلینٹ سیل کو انکوائری افسر مقرر کر دیا۔ اسی دوران، ڈی پی او محمد علی وسیم نے سرکل چوبارہ کے تھانہ جات کا سرپرائز وزٹ بھی کیا۔ انہوں نے تھانہ چوک اعظم اور تھانہ چوبارہ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور فرنٹ ڈیسک پر ریکارڈ کی تکمیل، حوالات، بلڈنگ کی حالت اور دیگر پولیس امور کی تفصیلی جانچ کی۔ پینڈنگ درخواستوں اور مینیول ریکارڈ کی تکمیل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او نے تھانہ کی بلڈنگ کی مینٹیننس، ضروری مرمت اور صفائی کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی چوبارہ محبوب احمد، ایس ایچ اوز تھانہ جات و دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ پولیس افسران کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور استعداد کار میں اضافے کے لیے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ سروس ڈلیوری میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ہماری کوشش ہے کہ پولیس کے تمام افسران اور اہلکار عوام کے مسائل کے فوری حل کے لیے بھرپور محنت کریں، اور عوام کو انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت نہ ہو۔

Tags: layyah newslayyah tvpakistan news
Previous Post

تحصیل لیہ، کروڑ اور چوبارہ میں ریونیو عوامی خدمت کچہریاں منعقد، شہریوں کے مسائل حلکرنے لکیلئے احکامات جاری

Next Post

لیہ: صوبائی مقابلہ شبینہ کی سلیکشن کے لیے حفاظ کرام کا مقابلہ 6 جنوری کو کروڑ تحصیل میں منعقد ہوگا

Next Post

لیہ: صوبائی مقابلہ شبینہ کی سلیکشن کے لیے حفاظ کرام کا مقابلہ 6 جنوری کو کروڑ تحصیل میں منعقد ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024