لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے لیے تحصیل لیہ، کروڑ اور چوبارہ میں ریونیوعوامی خدمت کچہریاں منعقد کی گئیں، جہاں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری احکامات جاری کیے۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصد عوام کے ریونیو سے متعلق مسائل کو ایک ہی جگہ پر حل کرنا ہے، تاکہ شہریوں کو مختلف دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ کچہری میں فرد کا اجرا، انتقالات کا اندراج، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ اور دیگر مسائل حل کیے گئے۔