لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) پیر محمد سلیمان ہاشمی ڈویژنل امیر تحریک لبیک پاکستان ڈیرہ غازی خان،مہر محمد فیاض لوہانچ ضلعی امیر تحریک لبیک پاکستان ضلع لیہ نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ضلع لیہ میں نئے ترجمان کے طور پر محمد اورنگزیب علیانی ایڈووکیٹ کو مقرر کیا گیا ہے۔ اب سے ضلع لیہ میں تحریک لبیک پاکستان کے کسی بھی موقف یا معاملے کی وضاحت ترجمان کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز، پریس کانفرنس یا ویڈیو بیان کے ذریعے کی جائے گی۔اس موقع پر خانزادہ محمد اورنگزیب علیانی ایڈووکیٹ نے رابطہکیلئےموبائل نمبر 03006769142 جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان کی قیادت اور پالیسیوں کے مطابق تنظیمی کارکنان ،عہدیداران اور انتظامی افسران ،عوام الناس کے درمیان پائیدار رابطہ کاری کرکے ملک و قومی کی خدمت کی جائے گی اور ملک میں اسلامی نفاذ کے قیام کیلئے پر امن جدوجہد کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے