لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)گورنمنٹ گرلز کالج لیہ کے ایک اہلکار سے سات لاکھ روپے چھیننے کی واردات دن دہاڑے پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق، کالج کے اہلکار غلام محمد کو طالبات کے واجبات جمع کرانے کے لیے چھ لاکھ 96 ہزار 525 روپے کا چیک دیا گیا تھا، جسے وہ پنجاب بینک سے رقم نکال کر نیشنل بینک میں جمع کرانے جا رہا تھا۔ رقم نکال کر وہ موٹر سائیکل پر نیشنل بینک کی طرف روانہ ہوا۔جب غلام محمد ریسکیو لیہ مین آفس کے قریب پہنچا، تو دو نامعلوم افراد نے اس سے سات لاکھ روپے سے بھرا شاپر چھین کر فرار ہو گئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس کے افسران موقع پر پہنچ گئے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس نے متاثرہ اہلکار کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔