لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) ضلع لیہ کے دور دراز علاقوں میں شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ڈی پی او محمد علی وسیم نے تھانہ کروڑ کے پانچ مقامات پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر بستی قاضی، لسكانی والا، بستی کمہاراں والی، بستی ناوڑہ شریف اور گورنمنٹ ہائی سکول واڑہ سہڑاں میں عوامی مسائل سنے گئے۔ ڈی پی او محمد علی وسیم نے کھلی کچہریوں میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔
انہوں نے شہریوں کو بلا خوف اور بغیر کسی سفارش کے کھلی کچہریوں میں اپنے مسائل پیش کرنے کی ہدایت دی۔ ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ ان کا مقصد شہریوں کے مسائل کو کم سے کم وقت میں حل کرنا ہے تاکہ عوام کو فوری انصاف مل سکے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی کروڑ عبدالرزاق، ایس ایچ او کروڑ اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔