لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق تحصیل چوبارہ میں لائیو سٹاک کارڈ کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل چوبارہ ثنا اللہ ہنجرا، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک طارق اقبال گدارہ اور مسلم لیگ نون کے رہنما فضل عباس بپی نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ نے کہا کہ یہ پراجیکٹ وزیراعلیٰ پنجاب کا انقلابی قدم ہے، جس سے کسانوں اور مویشی پال حضرات میں خوشحالی آئے گی اور ملک میں گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ اسسٹنٹ کمشنر ثنا اللہ ہنجرا نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے بلا سود قرضوں کی فراہمی کے ذریعے مویشی پال حضرات کے لیے خوراک اور ونڈا خریدنے کی سہولت فراہم کی ہے، تاکہ وہ اپنے جانوروں کو فربہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مویشی پال حضرات کو اس پراجیکٹ میں حصہ لینا چاہیے، تاکہ وہ اپنے جانوروں کو اچھی خوراک دے سکیں اور ان کی رہائش کا اچھا بندوبست کر سکیں۔ اس کے علاوہ، ڈاکٹر محمد افراہیم، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک، اور دیگر نے بھی اس پراجیکٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مویشی پال حضرات کو اس سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔