بھکر (لیہ ٹی وی) – بھکر کے علاقے شیرگڑھ سے خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے جعلی عامل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم خواتین سے زیادتی کے دوران ان کی ویڈیوز بھی بناتا تھا، جو تفتیش کے دوران برآمد کر لی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد اس سے مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس کے جرائم کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔ اس حوالے سے پولیس کی مدعیت میں تھانہ حیدر آباد تھل میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لیے ان کی مدد کریں اور اس جعلی عامل کے دیگر متاثرین سامنے آئیں۔