لیہ (لیہ ٹی وی) کوٹ سلطان میں جعلی پیر اعجاز کی طرف سے خاتون رقیہ کے ہاتھ پاؤں جلانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ خاتون نے بیماری کے علاج کے لیے ملزم سے رجوع کیا تھا، جس پر اعجاز نے جنات بھگانے کے نام پر اس کے جسم کو نقصان پہنچایا اور اس کے پاؤں اور انگلیاں جلا ڈالیں۔
ڈی پی او محمد علی وسیم نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزم کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ پولیس کی محنت اور تگ ودو کے بعد ملزم اعجاز کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس ضمن میں تھانہ کوٹ سلطان میں مقدمہ نمبر 873/24 درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی اومحمد علی وسیم نے ایس ایچ او تھانہ کوٹ سلطان اور ان کی ٹیم کی بروقت کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں شاباش دی اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ اس جیسے واقعات کا تدارک ہو سکے۔