پشاور(لیہ ٹی وی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سول نافرمانی تحریک کے جاری رہنے یا موخر ہونے کا فیصلہ بانی تحریک انصاف کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کے بعد بانی پی ٹی آئی کو صورتحال سے کل آگاہ کیا جائے گا۔
پشاور سے جاری اپنے بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ تحریک کا آئندہ لائحہ عمل بانی پی ٹی آئی کے فیصلے پر منحصر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک کا فیصلہ حکومتی کمیٹی کی سنجیدگی سے مشروط ہوگا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں عوامی ردعمل اور حکومتی رویے کے پیش نظر بانی تحریک انصاف جلد ہی اہم فیصلے کریں گے، جن کا اعلان عوام کے سامنے کیا جائے گا۔