لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر10دسمبر کے بعد پلاسٹک شاپر بیگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے پلاسٹک سلو پوائزن کی صورت میں ہر جاندار کے لئے نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پلاسٹک کا بتدریج خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمّہ داری ہے تاجر برادری 75 مائیکرون سے کم وزن والے شاپر بیگ استعمال نہ کریںعوام اشیاءخوردونوش کے لئے کپڑے کے تھیلے کو ترجیح دیں جبکہ پلاسٹک بیگ کے کاروبار سے منسلک لوگ اپنی رجسٹریشن مکمل کروائیں