ملتان(لیہ ٹی وی)سپیشل سیکریٹری جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبید اللہ کھوکھر کی زیر صدارت سپیشل ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تین ڈویژنز کے 1195 آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے تین ڈویژنز بہاولپور، ملتان، اور ڈیرہ غازی خان کے 1195 آڈٹ پیراز کے جائزہ کے لیے اجلاس میں ڈائریکٹر آڈٹ جنوبی پنجاب طاہرہ کوثر،، آڈٹ ٹیم کے اراکین، فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (CEOs) نے اپنے ڈویژن کے آڈٹ پیراز پر پیش رفت پیش کی، جن میں بہاولپور کے 391، ملتان کے 380، اور ڈیرہ غازی خان کے 424 آڈٹ پیراز زیر غور ائے جبکہ کثیر تعداد میں پیراز سیٹل ہو گئے۔ سپیشل سیکریٹری ڈاکٹر عبید اللہ کھوکھر نے ڈی جی آڈٹ سے درخواست کی کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤھ پنجاب کے تمام سی ای اوز اور ان کے بجٹ سے متعلق افسران کو آڈٹ سے متعلق شارٹ کورس کروایا جائے۔ اس دوران اسپیشل سیکرٹری نے متعدد پیراجات پر کارروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ اجلاس کے اختتام پر اسپیشل سیکریٹری نے تمام شرکاءکو ہدایت کی کہ آڈٹ اور بجٹ سے متعلقہ معاملات کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔