layyah
ہفتہ, ستمبر 19, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا 400 ارب روپے کا کسان پیکج کاشتکاروں  کی خوشحالی کا باعث بنے گا۔وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
نومبر 22, 2024
in زراعت
0
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا 400 ارب روپے کا کسان پیکج کاشتکاروں  کی خوشحالی کا باعث بنے گا۔وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی

ملتان(لیہ ٹی وی)صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک، سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت کمشنر آفس ساہیوال میں گندم کی کاشت کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے خصوصی شرکت کی، جبکہ کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی سمیت پاکپتن اور اوکاڑہ کے ڈپٹی کمشنرز  آن لائن شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرلز زراعت عبدالحمید اور نوید عصمت کاہلوں بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور زرعی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ ان کی خصوصی ہدایت پر گندم کے کاشتکاروں کے لئے ایک تاریخی انعامی پیکج متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت زیادہ رقبہ پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو اربوں روپے مالیت کے انعامات بذریعہ قرعہ اندازی دیے جائیں گے۔ اس پیکج میں 1000 ٹریکٹرز اور 1000 لیزر لینڈ لیولرز کی مفت فراہمی بھی شامل ہے۔وزیر زراعت نے مزید کہا کہ صوبہ کے ہر ضلع میں گندم کی کاشت کے ہدف کا حصول ہر ممکن وسائل و ذرائع سے ممکن بنایا جائے۔ ساہیوال ڈویژن کے لیے 9 لاکھ 20 ہزار ایکڑ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس میں سے 7 لاکھ 30 ہزار ایکڑ پر گندم کی کاشت کا کام پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا 400 ارب روپے کا کسان پیکج کاشتکاروں کی خوشحالی اور زرعی ترقی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے چھوٹے کاشتکاروں کے لئے "کسان کارڈ” کا اجرا بھی کیا ہے، جس کے تحت رجسٹرڈ ڈیلرز سے بلاسود زرعی قرضہ اسکیم کے تحت کھاد، بیج اور زرعی ادویات مقررہ نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔ اب تک کسان کارڈ کے ذریعے صوبہ بھر میں 23 ارب روپے سے زائد کی خریداری کی جا چکی ہے۔سیکرٹری زراعت پنجاب، افتخار علی سہو، نے اس موقع پر کہا کہ گندم کی کاشت کا ماہِ نومبر نہایت اہم ہے، اور اس سلسلے میں محکمہ زراعت کی فیلڈ ٹیمیں کاشتکاروں کی رہنمائی میں مزید تیزی لائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی اور صوبائی سطح پر گندم کی پیداوار میں اضافے کے لیے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے، جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کسانوں کو نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔اجلاس کے بعد وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے ساہیوال میں زیرِ تعمیر ماڈل ایگریکلچر مال کا دورہ بھی کیا۔ اس دورے میں سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو، کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید، اور ڈپٹی کمشنر صائمہ علی اور ڈائریکٹر جنرلز زراعت عبدالحمید اور نوید عصمت کاہلوں سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر وزیر زراعت نے تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ صوبہ پنجاب میں اس وقت چار ماڈل ایگریکلچر مالز زیر تعمیر ہیں جو زراعت کی ترقی اور کسانوں کی سہولت کے لیے اہم قدم ثابت ہوں گے۔

Tags: inter national newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newspakistan news
Previous Post

22نومبر بروز جمعہ مختلف علاقوں میں ڈی پی او محمد علی وسیم کی کھلی کچہریاں

Next Post

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر اولیاءکے ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے میگا صفائی آپریشن کا آغاز کردیا گیا

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

ستمبر 18, 2026
لیہ: بٹیر کے غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 شکار سیٹ اپ، جال، بیٹریاں اور سپیکر قبضے میں لے لیے گئے

لیہ: بٹیر کے غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 شکار سیٹ اپ، جال، بیٹریاں اور سپیکر قبضے میں لے لیے گئے

ستمبر 18, 2026
فتح پور کے قریب 20 فٹ گہرے کنویں میں مٹی کا تودا گرنے سے 28 سالہ نوجوان جاں بحق

فتح پور کے قریب 20 فٹ گہرے کنویں میں مٹی کا تودا گرنے سے 28 سالہ نوجوان جاں بحق

ستمبر 17, 2026
کمشنر ڈی جی خان کی زیرصدارت لیہ میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمشنر اور آر پی او ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی کھلی کچہری، ریونیو، بلدیات، ستھرا پنجاب، پولیس اور صحت سے متعلق درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت

ستمبر 16, 2026
لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

لیہ میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام طبقات مشترکہ کردار ادا کریں، کمشنر ڈی جی خان افواہوں، اشتعال انگیزی اور انتشار سے اجتناب، مذہبی رواداری اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے

ستمبر 16, 2026
لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

ستمبر 16, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024