لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) تھانہ کروڑ پولیس کی کاروائی ، "مویشی چور حقو گینگ ” کو گرفتارلاکھوں روپے مالیت کے جانور و مال مسروقہ برآمد ،تھانہ کروڑ پولیس کے ایس ایچ او عابد حسین کی سربراہی میں سیکورٹی برانچ کی نشادھی پر مویشی چور گینگ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے
احسان اللہ عرف حق نواز ولد غلام حسین قوم ملوانہ بستی گشکوری کروڑ ،ظفر حسین عرف گولڑا ولد اللہ وسایا قوم لوھانچ سکنہ ودھیوالی ،محمد رمضان ولد شیر محمد قوم اوڈھانہ سکنہ بستی کرم والی دین پور کروڑ ،محمد حمزہ ولد غلام مصطفی قوم کمہار سکنہ وارڈ نمبر 6 کروڑ ،محمد ارشد ولد غلام شبیر قوم گھاڑو سکنہ بستی خیر شاہ کروڑ ملزمان کوگرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ و نقدی رقم اور وارداتوں میں استعمال ھونے والا ڈالہ نمبری 1620/RND برآمد کر لیا گیامال مسروقہ 1 عدد بھینسیں مالیتی
،10 لاکھ روپے ،ایک عدد گائے مالیتی : ،250000 لاکھ روپے،نقدی رقم 4 لاکھ روپے کل مال مسروقہ+ نقدی رقم 1650000لاکھ روپے برآمد کرکے مختلف چوریوں کے مدعیان کے حوالہ کی،اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کروڑعابد حسین کا کہنا تھا کہڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ علی وسیم گجر کے ویژن کے مطابق عبدالرزاق گورچھ SDOP/DSPسرکل کروڑ کی ہدایات کی روشنی میں جرائم کی سرکوبی کے لیئے پولیس دن رات کوشاں ہے، اپنی ٹیم کے ھمراہ سیکیورٹی برانچ تھانہ کروڑ کی نشاندھی پر مویشی چوریوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیابی کاروائی کرتے ھوئے "مویشی چور حقو گینگ ” کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کرکے مالکان کے سپرد کردیا ہے