لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ایڈیشنل سیکرٹری صحت ڈرگ کنٹرول ڈاکٹرقلندر خان نے ڈی ایچ کیوہسپتال لیہ میں ہفتہ صحت کیمپ کا دورہ کیا۔اس موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض، میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام محی الدین موجودتھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری صحت ڈاکٹرقلندر خان نے ہفتہ صحت کیمپ میں ہیماٹولوجیکل سکریننگ،ہیپاٹائٹس، شوگر ٹائپ 1 اور ٹائپ 2 ، پھیپڑوں اور ٹی بی سکریننگ، حاملہ خواتین کا معائنہ والٹرساونڈ، حاملہ خواتین اور 2 سال سے کم عمر بچوں کی ویکسی نیشن کاو نٹرزکامعائنہ کیا۔انہوںنے مرد وخواتین کے انتظارگاہ ،پینے کے صاف پانی کی موجودگی کوبھی چیک کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری صحت ڈاکٹرقلندر خان نے اس موقع پر کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنے شہریوں کی بہتر صحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں ہفتہ صحت کیمپ کا انعقاد اس سلسلہ کی عملی کڑی ہیں۔انہوںنے کہاکہ صحت کیمپ میں ہر عمر کے شہری اپنے طبی معائنہ کیلئے آسکتے ہیں جہاں پر ان کی رجسٹریشن کے بعدمکمل معائنہ ، مریضوں کی کونسلنگ اور طبی رہنمائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ صحت کیمپ میں 9 قسم کی طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیںجس کے لیے پنجاب بھر کے تمام ہسپتالوں میںشوگر چیک کرنے کے لیے 6 لاکھ شوگر ٹیسٹنگ کٹس، ڈیڑھ لاکھ ملیریاکٹس، 6 لاکھ ہیپاٹائٹس بی، 6 لاکھ ہیپاٹائٹس سی، ڈیڑھ لاکھ ایچ آئی وی کی ٹیسٹنگ کٹس بھی فراہم کردی گئی ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری صحت ڈاکٹرقلندر خان نے صحت کیمپ میں سکریننگ کے تمام عمل کی مکمل مانیٹرنگ کرنے اور احتیاط کے ساتھ رپورٹ مرتب کرنے،ڈیوٹی پرموجود ڈاکٹرزکو مخصوص سفید گاؤن پہننے کی بھی ہدایت کی۔