لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہفتہ صحت کے سلسلہ میں ہیلتھ کیمپ کا افتتاح کر دیا گیا ۔ کنوینر/ ایم پی اے علی اصغر خان گرمانی نے ہیلتھ کیمپ کا افتتاح کیا ۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض، میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام محی الدین، سینئر ڈاکٹرز ودیگرموجودتھے۔ کنوینر/ایم پی اے علی اصغر خان گرمانی نے ہیلتھ کیمپ میں مختلف کاؤٹرز کا معائنہ کیا ۔انہوں نے ذیابیطس کاؤنٹر سے اپنا چیک اپ بھی کروایا ۔
انہوں نے اس موقع پر کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کو صحت سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچائے کے لئے پر عزم ہیںہفتہ صحت کے کیمپ میں عوام کو ایک ہی جگہ ساری سہولیات دستیاب ہیں۔ ایم پی اے علی اصغر خان گرمانی نے کاہکہ ہفتہ صحت کیمپ میں پانی سے پھیلنے والے امراض کے علاقوں کا ڈیٹا مرتب کرنے میں مدد ملے گی پسماندہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے کوششیں کی جائیں گی تاکہ امراض نہ پھیلیں۔انہوں نے کہاکہ ہفتہ صحت کو ہر تین ماہ بعد منعقد کرنے کے لئے بھر پور کوشش کی جائے گی۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض نے کہاکہ ضلع بھر کے تمام صحت مراکز پر ہفتہ صحت منایا جا رہا ہے جس میں تمام صحت سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں ہفتہ صحت کے کیمپ 22 نومبر تک جاری رہیں گے۔