لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنرامیرا بیدار نے کہا ہے صارفین کے معاشی حقوق کے تحفظ کے لئے مارکیٹوں کے معائنہ کے عمل کو تیز کیاجائے ،صارفین کو طے کردہ نرخوں پر اشیاءخورد نوش کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہونی چاہیے ،انہوں نے یہ بات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لینے کے موقع پر کہی۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صارفین کے معاشی حقوق کا تحفظ کو حقیقی بنیادوں پر پورا کرنے کے لئے مارکیٹوں ،پھل ،سبزیوں ،کریانہ ایٹم کی طلب ورسد کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھاجائے اورمقررہ کردہ ریٹ پر فروختگی کو یقینی بنایاجائے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹوں پر من وعن عمل درآمد کروایا جائے خلاف ورزی کرنے والو ں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ ماہ رواں میں ابتک 4775معائنے کیے گئے جن میں 354اوورچارجنگ کے مرتکب پائے ، 136افراد کو وارننگ دی گئی ، 13 دوکانوں کو سیل کیاگیا، 2افراد کو گرفتار کرکے 24لاکھ سے زائد جرمانہ بھی کیاگیا۔