layyah
ہفتہ, ستمبر 19, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

حکومت پنجاب کا تاریخی اقدام، وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ میں پیاز اور ٹماٹر کی کاشت و پیداوار میں اضافہ کیلئے3 ارب روپے کی لاگت کا خصوصی پیکج

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
نومبر 17, 2024
in زراعت
0
حکومت پنجاب کا تاریخی اقدام، وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ میں پیاز اور ٹماٹر کی کاشت و پیداوار میں اضافہ کیلئے3 ارب روپے کی لاگت کا خصوصی پیکج

layyahtv

ملتان(لیہ ٹی وی)وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر زرعی شعبے میں خودکفالت اور کسانوں کی آمدنی میں بہتری کے لیے ”پنجاب میں آبپاش زراعت کی پیداوار بڑھانے (PRIAT) ” کے منصوبے کے تحت پیاز اور ٹماٹر کی کاشت اور پیداوار کو فروغ دینے کے لیے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس کا مقصد کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی، تربیت اور وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ا س ضمن میں 25 ایکڑ تک کے پیاز اور ٹماٹر کے کاشتکاروں کو یکجا کر کے "فارمر انٹر پرائز گروپس ”بنائے جائیں گے۔ فارمر گروپس کو بہتر منافع کیلئے اچھے خریدار،برآمد کنندگان،پراسیسرز اور انٹرنیشنل مارکیٹ سے منسلک کیا جائے گا۔
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ اس منصوبہ کا مقصد پیاز اور ٹماٹر جیسی اہم فصلوں کی کاشت اورپیداوار کو بڑھانا ہے جو کہ غذائی ضروریات کو پورا کرنے اور کسانوں کی معاشی حالت میں بہتری کے لیے نہایت ضروری ہے۔ اس منصوبہ کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات کے تحت کسانوں کو جدید مشینری اور زرعی آلات سبسڈی پر فراہم کئے جائیں گے۔اس منصوبہ کے تحت پہلے مرحلہ میں پیاز اور ٹماٹر کے کاشتکاروں کو اسپریئرز، پرونرز، پلانٹرز، گریڈرز، ڈرائیرز، پلپنگ یونٹس اور پروسیسرز جیسے جدید زرعی آلات70 فیصد سبسڈی پر فراہم کئے جائیں گے۔ پیاز کی کاشت کے لیے منتخب علاقے لودھراں، ملتان اور وہاڑی ہیں جبکہ ٹماٹر کی کاشت کے لیے خوشاب، ساہیوال اور مظفر گڑھ کے اضلاع منتخب کئے گئے ہیں تاکہ کسان اپنی مخصوص علاقائی ضروریات کے مطابق جدید سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ اس منصوبہ سے مستفید ہونے کیلئے متعلقہ علاقوں کے کاشتکار شعبہ اصلاح آبپاشی کے ضلعی دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ مزید رہنمائی اور معلومات کی فراہمی کے لیے کاشتکار بروز سوموار تا ہفتہ ضبح 8بجے سے رات 8 بجے تک ہیلپ لائن کے نمبر17000 -0800 پر کال کر سکتے ہیں۔

Tags: inter national newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newspakistan news
Previous Post

"کپاس کی بحالی: گنے اور چاول کی کاشت کے مضمرات اور رانا محمد سلیم ممبر پنجاب اسمبلی کی آواز

Next Post

Next Post

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

ستمبر 18, 2026
لیہ: بٹیر کے غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 شکار سیٹ اپ، جال، بیٹریاں اور سپیکر قبضے میں لے لیے گئے

لیہ: بٹیر کے غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 شکار سیٹ اپ، جال، بیٹریاں اور سپیکر قبضے میں لے لیے گئے

ستمبر 18, 2026
فتح پور کے قریب 20 فٹ گہرے کنویں میں مٹی کا تودا گرنے سے 28 سالہ نوجوان جاں بحق

فتح پور کے قریب 20 فٹ گہرے کنویں میں مٹی کا تودا گرنے سے 28 سالہ نوجوان جاں بحق

ستمبر 17, 2026
کمشنر ڈی جی خان کی زیرصدارت لیہ میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمشنر اور آر پی او ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی کھلی کچہری، ریونیو، بلدیات، ستھرا پنجاب، پولیس اور صحت سے متعلق درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت

ستمبر 16, 2026
لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

لیہ میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام طبقات مشترکہ کردار ادا کریں، کمشنر ڈی جی خان افواہوں، اشتعال انگیزی اور انتشار سے اجتناب، مذہبی رواداری اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے

ستمبر 16, 2026
لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

ستمبر 16, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024