لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمدشبیراحمدڈوگر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میںڈرگ کنٹرولرشاہدظفر،ڈرگ انسپکٹرز شاہدکمال،اویس قمر، کوآپریٹو ممبرلیاقت چوہدری،سیکرٹری بورڈ عامرشکیل موجودتھے۔اجلاس میں ممنوعہ و زائد المیعاد ادویات کی فروخت ودیگر اموربارے کیسز کی سماعت کی گئی ۔اے ڈی سی جی محمدشبیر احمدڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسانی جانوں کو کسی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی بغیر لائسنس اور کوالیفائیڈ فارمسٹ میڈیکل سٹورز کو فوری سربمہرکردیاجائے۔انہوں نے کہاکہ ڈرگ انسپکٹرز پر خصوصی چیکنگ کریں ممنوعہ نشہ آور ادویات و انجکشن کی سپلائی میں ملوث مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں بھاری جرمانے عائدکیے جائیں اور سزاءدی جائے۔ اجلاس میں4کیسز کو پراسیکیوشن کے لیے بھیجاگیاجبکہ چار کو وارننگ دی گئی ۔کمیٹی کی سفارشات پر 2 کیس ڈرگ کورٹ پراسیکیوشن کے لئے بھیجے گئے ،چار کیس کو وارننگ جبکہ چار میڈیکل سٹور کے دوبارہ معائنہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔