ملتان ڈویژن میں 18 لاکھ 20 ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر، افتخار علی سہو 20نومبر سے کسان کارڈ کے ذریعے 30فیصد کیش نکلوانے کی سہولت ہوگی۔سیکرٹری زراعت پنجاب
ملتان( لیہ ٹی وی)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت گندم کی کاشت بارے کمشنر آفس ملتان میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد۔اجلاس میںاجلاس میں سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی، کمشنر ملتان مریم خان، ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس شبیر احمد خان، ڈائریکٹر جنرلز زراعت عبدالحمید او نوید عصمت کاہلوں، ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو جبکہ خانیوال،وہاڑی اور لودھراں کے ڈپٹی کمشنرز کی آن لائن شرکت۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ گندم کی کاشت کے فروغ کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے خصوصی پیکج دے دیا ہے جس کےتحت 1ہزار ٹریکٹرز اور 1ہزار لیزر لینڈ لیولرز بذریعہ قرعہ اندازی مفت فراہم کئے جارہے ہیں۔گندم کی کاشت کے ہدف کے حصول کیلئے تمام ممکنہ وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں۔گندم کی کاشت کی مہم کے دوران ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کا محکمہ زراعت کو بھرپور تعاون حاصل رہے گا۔ڈویژنل سطح پر کمشنر اور ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر اس مہم کی سربراہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملتان ڈویژن میں 18لاکھ20ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اب تک9 لاکھ 37 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم کی کاشت کے ہدف کے حصول کیلئے جاری سرگرمیوں میں مزید تیزی کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔فیلڈ سرگرمیوں کیلئے ٹیکنیکل ہیومن ریسورس کی ڈیپلائمنٹ کردی گئی ہے۔ انٹرنیز اور زرعی یونیورسٹیوں کے طلبا کو گندم مہم پر مامور کردیا۔ٹارگٹ کے حصول میں ناکامی ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں فاسفورس اور یوریا کھادوں کی سپلائی وافر مقدار میں موجود ہے۔یہ واحد سیزن ہے جب کھاد یں کنٹرول ریٹ پر دستیاب ہیں۔انہوں کہا کہ گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کی رہنمائی بارے پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں۔سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کاشتکاروں کی فلاح کیلئے تاریخ ساز پیکج دیا۔صوبائی اور ضلعی سطح پر گندم کے پیداواری مقابلے منعقد کرائے جائیں گے۔پیداواری مقابلے جیتنے والے کسانوں کو پُرکشش نقد انعامات دئیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ20نومبر سے کسان کارڈ کے ذریعے 30فیصد کیش نکلوانے کی سہولت ہوگی۔کسان کارڈ کی افادیت اوربڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کسان کا رڈز کی تعداد میں اضافہ کردیا۔کسان کارڈ کی تعداد 5لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7لاکھ تک کردی گئی۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ گندم کا بیج گزشتہ سال کی نسبت قریباً2ہزار روپے فی تھیلہ کم قیمت پر دستیاب ہے۔بین الاقوامی ماہرین کے مطابق رواں سال دنیا میں گندم کی پیداوار میں کمی کے امکانات ہیں۔گندم اس سال کاشتکاروں کیلئے منافع بخش ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نہری پانی کی فراہمی کیلئے محکمہ انہار سے روابط مضبوط کئے جائیں۔سرکاری رقبوں پر 100فیصد گندم کی کاشت یقینی بنائی جائے۔