اڈا لاڑ (نمائندہ لیہ ٹی وی) نوجوان نے والد کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ہوکر اپنے آپ کو فائر مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تفصیل کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقہ قصبہ مڑل کھوہ ڈھورے والے کے رہائشی 18/19 سالہ محمد عدنان ولد محمد ارشد قوم میو نے مبینہ طور پر والد کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ہوکر اپنے آپ کو پسٹل کا فائر مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے زرائع کے مطابق والد نے بیٹے کو اپنے ساتھ کام کرنے کا کہا جبکہ بیٹے نے انکار کردیا جس پر والد اسے ڈانٹ دیا اور آوارہ گردی سے منع کیا مگر نوجوان دل برداشتہ ہوگیا اور خودکشی کرلی