لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا اجلاس ڈی ایچ کیوہسپتال لیہ میں منعقدہوا۔ اجلا س میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرغلام محی الدین ،چائلڈاسپیشلسٹ ڈاکٹرام سلمی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرمخدوم جاوید عباس،ڈاکٹررشید بھٹی،ڈاکٹرمحمدعزیز،ناصر حسین شاہ ودیگرموجودتھے۔ بورڈ میں120 فزیکل اور دماغی امراض کی درخواستوں پر غور کیا گیا جن میں مکمل فٹنس رپورٹ دیکھنے اور چیک اپ کے بعد75 افراد کوخصوصی افراد قرار کیا گیا،10درخواستیں مسترد کی گئیں، جبکہ 35 درخواست گزار غیر حاضر پائے گئے ہیں۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرغلام محی الدین اور،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرمخدوم جاوید عباس نے کہاکہ بورڈ بغیر کسی دباو¿ یا سفارش کے میرٹ پراپنا کام سرانجام دیتا ہے حکومت پنجاب خصوصی افرادکی فلاح و بہبود کیلئے تر جیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔