لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی جانب سے شہریوں کوتھل جیپ ریلی اور میلہ مکمل طورپر محظوظ کرنے کے لیے مفت ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جائے گی۔تھل جیپ ریلی اور میلہ کے ایام کے دوران شہریوں کے آنے اورجانے کی مفت ٹرانسپورٹ سروس 7نومبرتا 10نومبر چار دن مسلسل فراہم رہے گی ۔ لیہ سے گاڑی نمبر3512،نیازحسین ڈرائیور موبائل نمبر0301-7855065صبح نو بجے،دوسری گاڑی نمبر3512،الطاف حسین ڈرائیور موبائل نمبر0301-1999731دن بارہ بجے بیل چوک لیہ سے روانہ ہوگی۔تحصیل کروڑ سے گاڑی نمبر3508 ،ڈرائیور مہر الدین موبائل نمبر0308-0637338جبکہ دوسری گاڑی نمبر6871، ڈرائیورمحمدحفیظ موبائل نمبر0308-4824397دن بارہ بجے ریلوئے پھاٹک کروڑ سے روانہ ہوں گی تمام گاڑیاں میلہ ختم ہونے کے بعد واپس لیہ اپنے مقام پر آئیںگی۔تھل جیپ ریلی اور میلہ کے چاروں دن یہی گاڑیاں کام کریں گی اور مقررہ وقت پر روانہ ہوںگی۔