لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پر ضلع لیہ میں انسداد پولیومہم کامیابی سے جاری ہے۔مہم کے آخری روزڈی ایچ او ڈاکٹرغلام محی الدین نے تحصیل کروڑ کا معائنہ کرتے ہوئے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹرغلام محی الدین ٹی ایچ کیو،بی ایچ یو،ودیگر علاقوں میں پا نچ سال سے کم عمر بچوں کوپولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کے عمل کی تصدیق کے لیے بچوں کی فنگر مارکنگ کو چیک کیا۔انہوں نے پولیو ٹیموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لیہ میں پولیو کے مائیکرو پلان پر پوری طرح عملدرآمد کیا جائے اور اس بات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے کہ ضلع بھر میں کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؔؤکی ویکسین پینے سے رہ نہ جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو سے پاک معاشرہ ہماری اولین ترجیح ہے اور اسے یقینی بنانے کے لیے دستیاب وسائل اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے۔