ملتان(لیہ ٹی وی)کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے ڈویژنل صدر سکاؤٹ ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کا حلف اٹھا لیا، پروونشل کمشنر سکاؤٹ ایسوسی ایشن و سیکرٹری انڈسٹریز ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کمشنر مریم خان سے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب کمشنر ملتان آفس میں منعقد ہوئی
جس سے خطاب کرتے ہوئے احسان بھٹہ نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح چیف سکاؤٹ تھے۔ اللہ کی اطاعت،ختم نبوت پر ایمان اور پاکستان سے وفاداری سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے تین بنیادی جزو ہیں۔اتحاد، ایمان، تنظیم کے بغیر کوئ ملک بھی ترقی نہیں کرسکتا۔پاکستان کی 64 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔اس ملک کے نوجوانوں کو تفریح و تربیت کے مثبت مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے۔ سکاؤٹ ایسوسیشن کو ڈویژنل و ضلع کی سطح پر فعال کرکے بڑی تعداد میں نسل نو کو شامل کریں گے۔
کمشنر مریم خان نے کہا کہترقی یافتہ قومیں اپنی نسلوں کو زندگی گزارنے کے پریکٹیکل طریقے سکھاتی ہیں۔ہم نے سکاؤٹ ، گرلز گائیڈ اور دیگر فیلڈز کو فراموش کردیا ہے۔سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں میں ایسی ایسوسیشن فعال کرکے مثبت معاشرے کی بنیاد رکھی جاسکتی۔اسکاؤٹنگ پر طاری جمود کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا جائے گا۔تقریب میں کمشنر مریم خان کو سکاؤٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے سونئر بھی دیا گیا۔
