ملتان ( لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے گندم کی پیداوار میں اضافے کیلئے عملی اقدامات شروع کردیے ہیں اس سلسلے میں کسانوں کو اگاہی فراہم کرنے کے لیے کسان کنونشن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لئے کسان برادری کو مشینی اور افرادی طور پر مکمل سہولیات فراہم کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز رضا ہال میں منعقدہ کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر سیف الاسلام خٹک اور ڈائریکٹر ایگری کلچر شہزاد صابر بھی شریک ہوئے۔کسان کنونشن میں کاشتکار بھائیوں کو گندم کی کاشت کی بڑھوتری کیلئے آگاہی فراہم کی گئی ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا گندم پیداور میں اضافے پر خصوصی فوکس ہے اس سلسلے میں کسانوں کو ایک ہزار لیزر لیلولر اور ایک ہزار ٹریکٹر فراہم کئے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ 25 ایکٹر سے زائد رقبے والے کو اگلے مرحلے مزید 9 سو ٹریکٹرز بذریعہ قرعہ اندازی ملیں گے جبکہ کاشتکار بھائیوں میں کسان کارڈ 8 ہزار سے زائد تقسیم ہوچکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندم کی کاشت کیلئے 362 دیہاتوں میں کسانوں کو آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ضلع میں کسی قسم کی کھاد اور بیچ کی کمی نہیں ہے سیمینار سے اسسٹنٹ کمشنر صدر سیف الاسلام خٹک اور کسان نمائندگان نے بھی خطاب کیا۔