ملتان(لیہ ٹی وی) پنجند لائنز کلب کے زیر اہتمام آنکھوں میں سفید موتیا کے امراض میں مبتلاء افراد کے لیے تین روزہ فر ی آئی سر جری کیمپ ڈی ایچ کیو ہسپتا ل مظفر گڑھ میں انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب انٹر نیشنل پا کستان عاطف منیر نے کیا تقریب سے خطاب کر تے ہوئے عاطف منیرنے کہا اللہ تعالیٰ کی عنا یت کر دہ نعمتوں کی حفاظت ہماری او لین ترجیح ہو نی چا ہیے۔ بنیادی ضر وریات سے محروم علاقوں میں مستحق لو گوں کو سہو لیا ت دینا لا ئنز م کا مقصد ہے دیہی علا قوں میں علاج معا لجہ کی سہو لیات نہ ہو نے کی وجہ سے عوام تکا لیف کے ساتھ ہی زند گی بسر کر نے پر مجبور ہیں لائنز کلب کے ممبران کی کو شش ہے ان لوگوں کی تکالیف کو کم کیا جا ئے اور ان کو طبعی سہو لیات مہیا کی جا ئیں۔معالج ڈاکٹر تیمورنے کہا آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص اور علاج سے نا بینا پن کو روکا جا سکتا ہے جبکہ اس موقع پرپنجند لائنز کلب کے صد آصف نوازنے کہا لائنز کلبز انٹر نیشنل دنیا بھر میں اند ھے پن کی روک تھام کے لیے سرگرم عمل ہے۔ملتان پنجند لا ئنز کلب ہر سال ہسپتال میں سفید موتیا میں مبتلاء افراد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل مظفر گڑھ میں فری سرجری کیمپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ کیمپ میں ثا قب رحیم شیخ،وقاص سلیم، اشرف حنیف،چوہدری شفیق،رانا شفقت،داود یو سف،محمدعمران،فتح علی گردیزی،میاں شکیل،فرح رضوی،محمد سمیع بھی مو جود تھے