layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

مسلم حکمران قبلہ اول کے تحفظ کیلئے خواب غفلت سے بیدار ہوکر اسلامی غیرت وحمیت کا عملی ثبوت دیتے ہوئے صیہونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم کے مقابلے کیلئے متحد ہوجائیں،سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
نومبر 1, 2024
in علاقائی خبریں
0
ملتان : جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم کے 82ویں سہ روزہ سالانہ جلسہ کی پہلی نشست سے علامہ سید مظہر سعید کاظمی،علامہ سید حامد سعید کاظمی ،علامہ سید ارشد سعید کاظمی،مخدوم سید ابوالحسن گیلانی، مولانا سائیں غلام رسول قاسمی ، علامہ ڈاکٹر محمد ارشد شاہ نقیبی، علامہ محمد فاروق خان سعیدی،پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری،وسیم ممتاز ایڈووکیٹ خطاب،حمید نواز عاصم،وحید نواز عصیمی،حامد نواز عصیمی نعت،قاری محمد معشوق علی سعیدی،قاری محمد حسن سعیدی تلاوت کررہے ہیں جبکہ صاحبزادہ سید احسن سعید کاظمی،ڈاکٹر سید آصف سعید کاظمی، خواجہ محمد الیاس،ملک فراز نون،قاری خادم حسین سعیدی،مفتی محمد حسن سعیدی،قاری اللہ داد سعیدی،قاری مطیع الرسول سعیدی ودیگراسٹیج پر موجود ہیں۔

ملتان (لیہ ٹی وی) سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ مسلم حکمران قبلہ اول کے تحفظ کیلئے خواب غفلت سے بیدار ہوکر اسلامی غیرت وحمیت کا عملی ثبوت دیتے ہوئے صیہونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم کے مقابلے کیلئے متحد ہوجائیں وہ آج علوم اسلامی کے مرکزی دینی درس گاہ جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم کے 82ویں سہ روزہ سالانہ جلسہ کی پہلی نشست میں خطاب کررہے تھے دربار حضرت موسیٰ پاک شہید ؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی نے صدارت کی خواجہ محمد الیاس مہمانان خصوصی تھے سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ اسرائیل تمام عالمی قوانین کی یکسر خلاف ورزی کررہاہے اسے بربریت سے نہ روکا گیا تو آگ اور خون کا دریا ہر طرف پھیل جائے گا انہوں نے کہا کہ جامعہ کے مہتمم غزالئی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمیؒ نے ناماعد حالات کے باوجود یہ جامعہ قائم کیا ان کے خلوص کا نتیجہ ہے کہ آج پوری دنیا میں اس عظیم ادارے سے فارغ التحصیل علماءخدمات سرانجام دے رہے ہیںممتاز محقق اور مناظر مولانا سائیں غلام رسول قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کفر والحاد اور طاغوتی قوتوں کے مقابلے کیلئے دینی مدارس کا وجود ناگزیر ہے دینی مدارس اسلام کی تبلیغ اور ترویج واشاعت میں اہم کردار ادا کیاہے علامہ ڈاکٹر محمد ارشد شاہ نقیبی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزالئی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی ؒ عالم اسلام کی متاع عزیز ،علم وعمل اور شریعت وطریقت کا حسین امتزاج تھے جماعت اہل سنت کے صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئیے جامعہ کے مہتمم علامہ سید مظہر سعید کاظمی ،علامہ سید ارشد سعید کاظمی،صاحبزادہ سید احسن سعید کاظمی،ڈاکٹر سید آصف سعید کاظمی،وسیم ممتاز ایڈووکیٹ،قاری خادم حسین سعیدی،مفتی محمد حسن سعیدی،قاری اللہ داد سعیدی،پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری،ملک فراز نون،قاری مطیع الرسول سعیدی نے بھی شرکت کی قاری محمد معشوق علی سعیدی،قاری محمد حسن سعیدی نے تلاوت کی جبکہ حمید نواز عاصم،وحید نواز عصیمی،حامد نواز عصیمی نے ہدیہ عقیدت پیش کیا جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم کے سالانہ جلسہ کے دوسرے روز 2نومبر بروز ہفتہ دس بجے دن مفتی مظہر مختار درانی،مولانا محمد یاسین حیدر قادری،بعد نماز ظہر مفتی محمد احمد سعید ی، مفتی محمد محسن فیضی، مولانا سید احمد رضا شاہ بخاری اور نماز عشاءکے بعد مفتی محمد ابراہیم قادری،،مفتی محمد عارف سعیدی،ڈاکٹر نجم الحسن حسنی،علامہ سید ذوالفقار علی شاہ گیلانی اور سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب خطاب کریں گے اس موقع پر مدرسہ کے فارغ التحصیل حفاظ اور قراءکی دستار بندی بھی ہوگی۔

Previous Post

پنجند لائنز کلب کے زیر اہتمام آنکھوں میں سفید موتیا کے امراض میں مبتلاء افراد کے لیے تین روزہ فر ی آئی سر جری کیمپ ڈی ایچ کیو ہسپتا ل مظفر گڑھ میں انعقاد کیا گیا

Next Post

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی قیادت میں وفد کی ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کامران خان سے ملاقات امن و امان اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں اور منشیات پر کنٹرول کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا

Next Post
تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی قیادت میں وفد کا ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کامران خان سے ملاقات کے بعد شیخ جاوید اختر، خالد محمود قریشی، مرزا نعیم بیگ، رانا محمد اویس علی،شیخ محمد فیصل محمود، ملک مظہرعباس کھا کھی، معظم حسین صدیقی، سیدہ سحرش بتول ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کو یاد گار شیلڈ دے رہے ہیں

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی قیادت میں وفد کی ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کامران خان سے ملاقات امن و امان اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں اور منشیات پر کنٹرول کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024