ملتان (لیہ ٹی وی)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی قیادت میں وفد کی ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کامران خان سے ملاقات امن و امان اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں اور منشیات پر کنٹرول کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ اس سلسلہ میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی قیادت میں تاجر نمائندوں کے ایک وفد نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب سے انکے دفتر میں ملاقات کی وفد میں جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی،ملتان کے جنرل سیکرٹری مرزا نعیم بیگ، ملتان کے نائب صدر رانا محمد اویس علی،ضلع ملتان کے نائب صدر شیخ محمد فیصل محمود، سورج میانی کے ملک مظہرعباس کھا کھی، ایم ڈی اے روڈ کے صدر معظم حسین سدیقی، تھانہ صدر میں ڈی آڑ سی کی چیئر پرسن سیدہ سحرش بتول شامل تھے اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی طرف سے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کامران خان کو یاد گار شیلڈ بھی پیش کی مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے جنوبی پنجاب میں امن وامان کی صورتحال چوری ڈکیتی اور راہ زنی کی وارداتوں کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری امن عامہ کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے بازاروں دکانوں پر گارڈز سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں تاہم چوری ڈکیتی اور راہ زنی کی وارداتیں کنٹرول کرنے کے لیے بازاروں میں پولیس گشت مو ئثر بنایا جانا ضروری ہے تاکہ تاجروں اور بازاروں میں آنیوالے شہریوں کا تحفظ کا احساس ہو انہوں نے کہا کہ لین دین کے معاملات تاجر برادری از خود باہمی طور پر حل کر لیتی ہے تھانوں میں ڈی آڑ سی میں اچھا کام ہورہا تھا مگر اس کو غیرموثر کردیا گیا ہے کیونکہ پولیس کی طرف سے ڈی آڑ سی میں کیسزریفر نہیں کیے جارہے ان کو فال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو تھانے میں ہی انصاف مل سکے لیکن وارداتیں کنٹرول کرنا پولیس کا کام ہے جس کے لیے تاجر برادری ہر ممکن تعاون کرتی ہے اور مزید تعاون کے لیے تیار ہے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر ملکی معیشت کا اہم حصہ ہیں انہیں تحفظ دینا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ معیشت کا پہیہ چلتا رہے حکومت کو ریونیو ملے گا تو ملک چلے گا انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں پولیس تاجروں کو عزت اور احساس تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا تاکہ ہم اپنی ذمہ داریاں بااحسن ادا کرتے رہیں