لیہ(لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر صدارت کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فوکل پرسن ستھرا پنجاب پروگرام/ ایڈشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبد الصمد، چیف آفیسر ضلع کونسل افتخار بنگش اور متعلقہ افسران شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر کو ضلع بھر میں ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے سو فی صد اہداف حاصل کئے جائیں۔ دیہی اور شہری علاقوں میں شیڈول کے مطابق صفائی اور سیوریج کی بحالی کا کام جاری رکھا جائے اور مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کوڑا کرکٹ کو بروقت ڈمپنگ پوائنٹس پر منتقل کیا جائے اور سٹریٹ لائٹ، گرین بیلٹس اور پارکوں کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جائے