ملتان(لیہ ٹی وی) منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان کی ہدایت پر شریف پورہ اور ملحقہ علاقوں کو نکاسی آب کی شکایت سے متعلق ریلیف دینے کیلئے بڑا اقدام، 7 ہزار فٹ سیوریج لائن کی وینچنگ مشینری کے ذریعے پائپوں کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے انصار کالونی ڈسپوزل اسٹیشن سے صفائی کا عمل بلا تعطل جاری ہے منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق شریف پورہ، عزیز کالونی،شاہین آباد کے علاقوں میں نکاسی آب کی شکایت بڑھنے پر ہنگامی بنیادوں پر ڈیسلٹنگ کا عمل شروع کیا گیا اور ساتھ ہی ویچنگ مشینری کے ذریعے پائپوں کی صفائی بھی شروع کروا دی گئی تاکہ شریف پورہ سے ملحقہ علاقوں کو مستقل طور پر ریلیف دیا جا سکے اور اس پلان کے تحت 24،36 اور42 انچ قطر کی تقریبا 7 ہزار فٹ سیوریج لائن کی وینچنگ مشینوں کے ذریعے پائپوں کی بھر پور صفائی کا کام مکمل کیا جائے گا جس پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے وینچنگ مشینری کے ذریعے پائپوں کی صفائی کے عمل کو مزید تیز کرنے اور متاثرہ علاقوں کو ریلیف کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے دریں اثنا تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ڈیسلٹنگ کا عمل بھی دن اور رات کے شیڈول کے مطابق جاری ہے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بستی بچ،Tبلاک سٹریٹ نمبر 10،حسن آباد،ٹیپو سلطان کالونی،رضا آباد باوا صفرا روڈ،نالہ ولی محمد،بہادر پور،نقشبند کالونی،زکریا ٹاؤن سٹریٹ نمبر25،حسن پروانہ دلاور سٹریٹ،شاداب کالونی،یوہنا آباد،رحمان کالونی سٹریٹ نمبر8،عید گاہ نز د رضیہ سعید ہسپتال آفیسر کالونی مین لائن،منظور آباد،لوہا مارکیٹ روڈ محلہ پیر کلو شاہ،کوٹ ربنواز وہاڑی روڈ،کرم پورہ سٹریٹ نمبر2،نیو مہربان کالونی،سمی ٹاؤن،غلام آباد گلی نمبر6،دائرہ بستی، کاتی ماڑ روڈ،القریش فیز 2 میں ڈیسلٹنگ کی گئی۔