لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار لیہ تھل میلہ کے انتظامات کے جائزہ کے لئے مڈ پوائنٹ رکھ خیرے والا پہنچ گئیں۔ ا س موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد الرحمن،اسسٹنٹ کمشنر ثنا اللہ ہنجرا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کامران جاوید،لیہ تھل میلہ کے پنڈال تیار کرنے کے متعلقہ محکموں کے افسران سمیت تھل جیپ ریلی کے سلسلہ میں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے افسران بھی موجودتھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے پنڈال میں جاری کام کا معائنہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے فوڈ سٹریٹ، پارکنگ، سٹالز اور مرکزی سٹیج کے لئے مختص مقامات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ لیہ تھل میلہ کے جاری انتظامات پر کام کی رفتار بڑھائی جائے عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور ممکنہ حادثات سے بچانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیںعوام کو جیپ ریلی ٹریک پر جانے سے روکنے کے لئے سیکورٹی پکٹ قائم کی جائیں۔ا نہوں نے کہاکہ مین روڈ پر حادثات کی روک تھام کے لئے ٹریفک پولیس کی پٹرولنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیںپنڈال تک جانے والی مرکزی سڑک پر پانی کے چھڑکاو¿ اور سائن بورڈز کا مناسب انتظام کیا جائے۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے ماڈل ویلج 366 ٹی ڈی اے رفیق آباد میں صفائی مہم کا افتتاح کیا۔کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ثنا اللہ، افسران، سینٹری ورکرز اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجودتھی ۔ ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگاصفائی صحت مند زندگی اور با شعور معاشرے کی عکاس ہوتی ہے ستھرا پنجاب پروگرام شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں اہمیت کا حامل ہے اہل علاقہ عملہ صفائی سے بھرپور تعاون کر کے اپنے علاقہ، گلی محلہ کو صاف ستھرا رکھیں۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر علاقہ میں صفائی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اورسینٹری ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں شاباش دی۔