لیہ : ضلع کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے لیہ چوک اعظم روڈ پر ’’ویلکم ٹو لیہ‘‘ انٹری گیٹ کی تعمیر مکمل کر لی گئی۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے انٹری گیٹ کا معائنہ کیا اور گرین بیلٹ سمیت تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر شبیر احمد ڈوگر نے ہدایت کی کہ انٹری گیٹ کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے مناسب لائٹس نصب کی جائیں اور ان کی فعالیت یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے معائنہ کیا جائے۔ انہوں نے انٹری گیٹ پر غیر مجاز تحریریں، پوسٹرز اور پینا فلیکس لگانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے گرین بیلٹس کی مناسب دیکھ بھال اور روزانہ کی بنیاد پر آبپاشی یقینی بنانے پر زور دیا، تاکہ شہر کے داخلی راستے کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے ساتھ سرسبز ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔





