لیہ: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے لیہ فٹبال لیگ میں شریک ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لیے فاتح ٹیم کو 5 لاکھ روپے جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 3 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح لیگ کی ونر اور رنر اپ ٹیموں کے لیے مجموعی طور پر 8 لاکھ روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔انعامی رقم کا مقصد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، فٹبال کے کھیل کو فروغ دینا اور نوجوانوں میں مثبت مسابقت کے جذبے کو تقویت دینا ہے۔ انعامات کے اعلان سے لیگ میں شریک ٹیموں کے درمیان مقابلے میں مزید دلچسپی پیدا ہونے کی توقع ہے، جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کو مالی انعامات سے نوازا جائے گا۔






