ملتان23 اگست(لیہ ٹی وی) نیشنل رحمت اللعالمین و ختم النبیین اتھارٹی، حکومت پاکستان نے قرآن پاک کے غیر تصدیق شدہ نسخہ جات کی اشاعت و تقسیم کے بارے میں سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی دکاندار، ہاکر یا شخص کو قرآن پاک کے غیر تصدیق شدہ نسخہ جات کی اشاعت، تقسیم، تحفہ یا ہدیہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی. نیشنل رحمت اللعالمین و ختم النبیین اتھارٹی ، وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، حکومت پاکستان نے تنبیہ کی جاتی ہے جو بھی اس میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہو گی. قرآن پاک کے صرف تصدیق شدہ نسخہ جات ہی تقسیم اور ہدیہ کئے جائیں . صوبائی حکومت، ڈپٹی کمشنرز اور مقامی انتظامیہ اس امر کو یقینی بنائیں.