لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)اسسٹنٹ کمشنر لیہ زوہیب کریم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے۔ اس موقع پر انہوں نے مسائل سنتے ہوئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔اسسٹنٹ کمشنر زوہیب کریم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی واضح ہدایات ہیں کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے اور شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دفتر کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں اور ہر شہری کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے میں تاخیر نہ کی جائے اور مسائل کے حل میں کوئی کمی نہ چھوڑی جائے شہریوں کے مسائل کا بروقت اور مؤثر حل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

