لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈی ایس پی پٹرولنگ لیہ راؤ عمر فاروق نے پٹرولنگ پوسٹس اور ڈلمز سینٹر لدھانہ موڑ کا معائنہ کیا۔انہوں نے پٹرولنگ پوسٹ لدھانہ موڑ اور ڈرائیونگ لائسنس مینجمنٹ سسٹم (ڈلمز) سینٹر لدھانہ موڑ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈلمز سینٹر میں جاری لائسینسنگ کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ شفافیت، خوش اخلاقی اور قانون کے مطابق سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جبکہ لائسنس بنوانے کے لیے آنے والے امیدواروں کے ساتھ باوقار اور منصفانہ برتاؤ کیا جائے اور سرکاری طور پر مقررہ فیس کے علاوہ کسی قسم کی اضافی رقم وصول کرنا ناقابلِ برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن یا بدعنوانی کی کسی بھی شکایت کی صورت میں ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بعدازاں ڈی ایس پی پٹرولنگ نے پٹرولنگ پوسٹ لدھانہ موڑ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے عملے کی حاضری، ریکارڈ اور مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور فرائض میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں، بغیر لائسنس ڈرائیورز اور زائد المعیاد لائسنس رکھنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی شہری فوری طور پر اپنے ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے وژن “محفوظ سفر” کے تحت پٹرولنگ پولیس ضلع لیہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس اپنے فرائض کو عبادت سمجھتے ہوئے سڑکوں پر مسلسل گشت کر رہی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔
