ملتان22اگست (لیہ ٹی وی) ملتان میں ہونے والی بارشوں کے بعد ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو کی سخت ہدایات اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے گزشتہ روز انسداد ڈینگی ٹیموں نے اے ڈی سی جی محمد سیف اور فوکل پرسن وبائی امراض ڈاکٹر عطا الرحمن کی سربراہی میں گلگشت برینڈ روڈ پر قائم مختلف نجی دفاتر، ریسٹورانٹ ، فوڈ چینز ، اور زیر تعمیر عمارات کا جائزہ لیا اس دوران نجی سیلولر کمپنی اور واٹر فلٹریشن پلانٹ انتظامیہ کو انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر عطا الرحمن کا کہنا تھا کہ بارش کے کھڑے پانی میں ڈینگی لاروا سب سے زیادہ افزائش پاتا ہے شہری بھی ذمہ داری کا ثبوت دیں ایسے تمام مقامات جہاں بارش کا پانی جمع ہے اس کی کی نشاندہی کریں اور متعلقہ حکام تک شکایات درج کروائیں جبکہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو خشک اور صاف ستھرا رکھیں ، انہوں نے کہا ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے انسداد ڈینگی مہم کے دوران زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کے احکامات جاری کئے ہیں لہذا انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عمل پیرا نہ ہونے پر بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائیگی