لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کیفے ٹیریا کے کنٹریکٹر غلام مصطفیٰ المعروف لالہ مختصر علالت کے بعد بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ ان کی نماز جنازہ ریلوے گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی شخصیات، سرکاری افسران، ملازمین، ڈاکٹر ز، وکلاء، میڈیا نمائندگان اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کے جسدِ خاکی کو ہاؤسنگ کالونی قبرستان میں اشک بار آنکھوں کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کل 20 دسمبر بروز ہفتہ ریلوے گراؤنڈ نزد شمالی پھاٹک صبح 10 بجے ادا کی جائے گی۔

