layyah
ہفتہ, دسمبر 20, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

وزیراعلیٰ پنجاب کے انقلابی اقدامات، لیہ کے 40 وٹرنری ڈاکٹرز کو موٹر بائیکس فراہم، موٹر بائیکس سے مویشیوں کے علاج، ویکسینیشن اور فیلڈ ورک میں بہتری آئے گی، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
دسمبر 19, 2025
in لیہ
0
ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی اجلاس، لیہ میں جائیداد تنازعات کے خاتمے کا عمل تیز، 45 درخواستوں پر فوری واگزاری کے احکامات، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی اجلاس، یتیموں اور بیواؤں کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے لئے تاریخ اقدامات کا تسلسل جاری۔ضلع لیہ کے 40 وٹرنری ڈاکٹرز کو موٹر بائیکس فراہم کر دی گئیں ۔ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے ویٹرنریڈاکٹرز میں بائیکس کی چابیاں تقسیم کیں ۔ اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کے دفتر میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں سابق ایم پی اے عبد الشکور سواگ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ، ڈاکٹر محمد افراہیم، ڈاکٹر کاشف محبوب، ڈاکٹر عارف شاہ، ڈاکٹر حفیظ، ڈاکٹرز اور سٹاف بھی موجودتھے۔۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع لیہ ایک زرعی اور لائیو سٹاک کے لئے موزوں خطہ ہےوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مویشی پال حضرات اور ویٹرنری ڈاکٹرز، سٹاف کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ موٹر بائیکس سے وقت کی بچت اور جانوروں کے علاج معالجے، ویکسینیشن کا عمل بروقت ہوگاجانور مویشی پال حضرات کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ۔ا نہوں نے مزید کہاکہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے استحکام سے معیشت اور زر مبادلہ میں واضح بہتری آئے گی لائیو سٹاک ڈاکٹرز اور سٹاف اس سکیم کے ثمرات سے مویشی پال حضرات کو مستفید کریں۔ سابق ایم پی اے عبد الشکور سواگ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف زراعت اور لائیو سٹاک شعبہ پر فوکس کئے ہوئے ہیں موٹر بائیکس کی فراہمی ایک تاریخ ساز اور انقلابی اقدام ہےاس سکیم سے محکمہ کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق نے اس موقع پر بتایاکہ ضلع میں اب تک 130 موٹر بائیکس تقسیم کی جا چکی ہیں دوسرے فیز میں آج 40 موٹر بائیکس تقسیم کی جا رہی ہیں۔

Tags: DC layyahdc layyah newsdclayyah newsDPO layyah
Previous Post

ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی اجلاس، لیہ میں جائیداد تنازعات کے خاتمے کا عمل تیز، 45 درخواستوں پر فوری واگزاری کے احکامات، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی اجلاس، یتیموں اور بیواؤں کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح

Next Post

ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے کیفے ٹیریا کے کنٹریکٹرلالا غلام مصطفیٰ انتقال کر گئےنمازِ جنازہ ریلوے گراؤنڈ میں ادا، سیاسی، سماجی، صحافتی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت، آج قرآن خوانی کا اہتمام

Please login to join discussion

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024