لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ٹریفک قوانین آگاہی مہم ،قانون پر عمل داری اور عوامی خدمت ساتھ ساتھ کے سلوگن پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک پولیس لیہ کا موٹر سائیکل سوار شہریوں میں مفت ہیلمٹ بانٹنے کا سلسلہ جاری ،ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی نے جی سی یونیورسٹی کے طلباء میں مفت ہیلمٹ تقسیم کیے ،اس ضمن میں یونیورسٹی میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،ڈی پی او لیہ حسن جاویدبھٹی ،ڈی ایس پی ٹریفک ظفر اقبال ،یونیورسٹی کے پرنسپل نے طلباء سے خطا ب کیا ،ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی نے طلباء سے خطاب کے دوران کہا کہ لیہ پولیس شاہراہوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنانے کےلئے کوشاں ہے ،شہری ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر ذمہ دار ہونے کا ثبوت دیں ،اس کے علاوہ ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی نے ڈی ایس پی ٹریفک ظفر اقبال و دیگر پولیس افسران کے ہمراہ لیہ مائینر و دیگر مقامات پر بھی موٹر سائیکل شہریوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کیے ۔

