لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع لیہ راؤ عمر فاروق نے شوگر مل کرشنگ سیزن کے آغاز پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیوروں کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گنے سے لوڈ تمام ٹریکٹر ٹرالیوں پر ریفلیکٹر اور LED لائٹس کا نصب ہونا لازمی ہے تاکہ رات کے وقت حادثات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈرائیور حضرات کا باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضروری ہے۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانا نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ اپنی اور دوسرے روڈ یوزرز کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ راؤ عمر فاروق نے واضح کیا کہ ٹریکٹر ٹرالیوں پر حد سے زیادہ گنا لاد کر سڑک پر آنا جرم ہے۔ اوور لوڈنگ کے باعث حادثات میں اضافہ ہوتا ہے، اس لیے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے ڈرائیوروں پر زور دیا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں تاکہ روڈ سیفٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نےکہا کہ ضلع میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے نئے قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ تمام ٹرانسپورٹرز اٹریفک قوانین کی مکمل پابندی یقینی بنائیں ۔ڈی ایس پی راؤ عمر فاروق نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری انتہائی ضروری ہے بغیر لائسنس گاڑی چلانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی جبکہ اوورلوڈنگ اور اوور اسپیڈنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

