لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی ریلیف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنرامیربیدار کی ہدایت پرتحصیل لیہ اور تحصیل کروڑ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔لیہ میں کینال ریسٹ ہاؤس چوک اعظم میں اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان اورکروڑ میں اسسٹنٹ کمشنر محبوب اقبال ہنجر انے شہریوں کے مسائل سنے۔کھلی کچہریوں میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل، درخواستیں اور شکایات پیش کیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے موقع پر موجود تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی نوعیت کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور کسی بھی قسم کی تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔کھلی کچہری میں صفائی ستھرائی، راستوں کی بہتری، تجاوزات، ریونیو معاملات اور سرکاری دفاتر سے متعلق شکایات پر کارروائی کے احکامات وہیں موقع پر جاری کیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر زنے اس موقع پر کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہےکھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کی فوری شنوائی اور شفاف سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانا ہے۔ عوامی فلاح کے لیے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

