لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان نے تحصیل آفس کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پرصفائی ستھرائی کے انتظامات،اسٹاف کی حاضری اور ان کی موجودگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف برانچز کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ تحصیل آفس میں آنے والے شہریوں کو بہتر، فوری اور مؤثر سروسز فراہم کی جائیں اور تمام امور میں شفافیت و بہتری کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت اولین ترجیح ہےاس لیے صفائی، نظم و ضبط اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے مقررہ ہر عملہ اپنی ذمہ داریاں مکمل طور پر ادا کریںتاکہ سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
