لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیر ابیدار کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیراحمد ڈوگر نے لیہ چوک اعظم روڈ گرین بیلٹ کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے ترقیاتی و بحالی کے جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کورین کارپٹ گراس کی تنصیب کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ کام کو معیار کے مطابق اور جلد از جلد مکمل کیا جائےگرین بیلٹ پر موجود پودوں اور گراس کی دیکھ بھال اور بہتری کے تمام اقدامات مستقل بنیادوں پر جاری رکھے جائیں تاکہ شہریوں کو صاف، محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

