لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)گنے کی ٹرالی لگنے سے دیوار کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والے طالبعلم کا معاملہ۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم محمد قیوم خان کو فوری طور پر جائے حادثہ پہنچنے کی ہدایت۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو مکمل تحقیقاتی رپورٹ جمع کروانے کی بھی ہدایت۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ معاملہ میں قصوروار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول دیوار میں ناقص میٹریل کی عوامی شکایات پر پڑتال کرنے اور ٹریکٹر ٹرالی مالکان کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا۔ یاد رہے گزشتہ شام گورنمنٹ ہائی سکول سرائی کروڑ لعل عیسن کی دیوار سے گنے کی ٹرالی ٹکرا گئی جس کے گرنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
