لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہروں کی خوبصورتی اور عوام کو پر سکون ماحول میں خریداری کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر تحصیل چوبارہ میں بھی ماڈل ریڑھی بازار قائم کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ندیم ارشد نے بتایا کہ تحصیل چوبارہ میں عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ماڈل ریڑھی بازار قائم کر دیا گیا ہے جہاں مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ریڑھی بازار سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ایک ہی جگہ سے تمام اشیاء دستیاب ہوں گی اور کاروباری حضرات کے مفادات کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔
