لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ورلڈ اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس آگاہی ویک کے موقع پر، اور One Health کے تحت سیکرٹری لائیو سٹاک کی خصوصی ہدایت پر ضلع لیہ میں آگاہی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ اس سلسلہ میں سیمینارز، آگاہی واکس اور لیکچرز کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ، لائیوسٹاک فارمرز، وی او، ایس وی او اور اے پی وی اوز نے بھرپور شرکت کی۔ اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس (AMR) کے خطرات اور احتیاطی تدابیر پر خصوصی لیکچرز دئے گئے۔ عوام میں ذمہ دارانہ ادویات کے استعمال کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ یہ سرگرمیاں عوامی صحت کے تحفظ، محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھنے اور اینٹی بایوٹکس کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

