layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ میں گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت مزید 299 کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی تقسیم، حکومت پنجاب کی جانب سے فی ٹریکٹر 10 لاکھ روپے سبسڈی دی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
نومبر 18, 2025
in زراعت, لیہ
0
لیہ میں گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت مزید 299 کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی تقسیم، حکومت پنجاب کی جانب سے فی ٹریکٹر 10 لاکھ روپے سبسڈی دی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار

لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی گرین ٹریکٹر سکیم سے ضلع لیہ کے مزید 299 خوش نصیب کاشتکاروں میں گرین ٹریکٹر تقسیم کر دئے گئے۔ فی ٹریکٹر پر حکومت پنجاب کی طرف سے 10 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔اس سلسلہ میں ہائی پاور گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت محکمہ زراعت توسیع لیہ کے سبزہ زار میں ٹریکٹرز کی تقسیم کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد ملک، سابق پارلیمنٹیرینز صاحبزادہ فیض الحسن سواگ، لالہ طاہر رندھاوا، ملک عبدالشکور، ملک عثمان علی اولکھ، حسنین خان گرمانی، اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شیخ عاشق حسین، محمد طلحہ شیخ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع لیہ، شہباز حسین کھوکھر، چودھری حفیظ الرحمن، و دیگر کے ہمراہ بذریعہ قرعہ اندازی کامیاب ہونے والے خوش نصیب زمینداروں کو ٹریکٹرز کی چابیاں فراہم کیں۔ مقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی ترقی کے لیے مثالی اقدامات جاری ہیں۔ گرین ٹریکٹر اسکیم کے ذریعے کاشتکاروں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی ان کی پیداواری استعداد میں اضافہ کرے گی، جس سے زرعی معیشت کو مزید استحکام ملے گا۔حکومت پنجاب کی اسکیم کے تحت ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے، جس کا مقصد کسانوں پر معاشی بوجھ کم کرنا اور انہیں سہولت کے ساتھ زرعی مشینری فراہم کرنا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے کہا کہ اس انقلابی اسکیم سے نہ صرف کسانوں کو سستی جدید مشینری میسر آئے گی بلکہ زرعی پیداوار میں اضافہ، معاشی استحکام اور پنجاب کی زرعی ترقی میں نمایاں پیشرفت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے بڑے پروگرامز شروع کیے گئے ہیں۔ حکومت پنجاب کا وژن کسان خوشحال، پنجاب خوشحال ہے۔ 10 لاکھ روپے کی سبسڈی وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے کسانوں کو انعام ہے جبکہ پنجاب کا سب سے بڑا سرمایہ زراعت ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےصاحبزادہ فیض الحسن سواگ نے کہا کہ کاشتکار معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ٹریکٹر سکیم کسانوں کے روزگار کا ذریعہ ہے۔ کسانوں کو حکومتی سکیموں سے فائدہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب زمیندار بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک عثمان علی اولکھ نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز اور میاں نواز شریف نے لیہ کی عوام سے جو وعدہ کیا، آج وہ وعدہ نبھایا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب رواں سال میں کسانوں کو 20 ہزار ٹریکٹرز فراہم کرے گی۔ٹریکٹرز سکیم اور کسان کارڈز کسانوں کے لیے حکومت کا بڑا تحفہ ہے۔ سابق پارلیمانی سیکرٹری زراعت لالہ طاہر رندھاوا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت پر اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن پر محکمہ زراعت کاشتکاروں کو سروسز دینے کے لئیے دن رات کوشاں ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کی بہتری کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع لیہ شیخ عاشق حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب میں کسانوں کو ٹریکٹرز ملنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ محمد طلحہ شیخ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع لیہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے گندم کا فی من ریٹ 35 سو روپے مقرر کیا گیا ہے۔ گندم کی بہتر پیداوار کے لئے کسانوں کو بھرپور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ تقریب میں کاشتکاروں نے حکومت پنجاب کی کوششوں کو سراہا۔

Previous Post

ضلع لیہ میں خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی مہم کا آغاز—ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کا ڈی ایچ کیو میں افتتاح

Next Post

لیہ پولیس کے ترقی یاب ہونے والے پولیس افسران کی رینک پننگ تقریب کا انعقاد

Next Post
لیہ پولیس کے ترقی یاب ہونے والے پولیس افسران کی رینک پننگ تقریب کا انعقاد

لیہ پولیس کے ترقی یاب ہونے والے پولیس افسران کی رینک پننگ تقریب کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024