لیب رپورٹ میں مضر صحت اجزاء کی تصدیق پرفوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے تحت تھانہ کروڑ میں مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا ، جعلی کھویا خریدنے والی دکانوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کا اعلان
لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کروڑ لعل عیسن میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹی کھویا تیار کرنے والے یونٹ کی پروڈکشن بند کروا دی۔ کارروائی لیب رپورٹ کی روشنی میں کی گئی، جس میں ثابت ہوا کہ یونٹ پر مضر صحت اجزاء سے جعلی کھویا تیار کیا جا رہا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے یونٹ کے مالک کو گرفتار کر لیا، جبکہ فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے تحت تھانہ کروڑ میں مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق جعلی کھویا خریدنے والی دکانوں کے خلاف بھی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ملاوٹ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں، اور خالص و محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
