لیہ 22 اگست2024( لیہ ٹی وی)ضلعی انتظامیہ لیہ اور تاجرتنظیموں کی باہمی مشاورت سے اشیاءخورد نوش کی قیمتوں کا ازسرنو تعین کر دیاگیا ہے نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طورپر ہوگا۔تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیومحمدشاہدملک کی زیرصدارت نئے ریٹ طے کرنے پرائس کنٹرول فکسیشن کمیٹی اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میںڈی اوانڈسٹریزاصغرصدیقی،ای اے ڈی اے راشدابرہیم،صدر انجمن تاجران اظہر ہانس ، چیئرمین انجمن تاجران تنویر احمد خان،سید عمران علی شاہ،عمرشاکر،مہراقبال سمرائ،شیخ خرم،عبدالمنان ودیگرموجود تھے۔اس موقع پرباہمی مشاورت سے نئی ریٹ لسٹ جاری کی گئی ، ضلع بھر میں اشیاءضرویہ کی نئی قیمتوں کے لیے جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق آٹے کا ریٹ محکمہ فوڈ کے نوٹی فیکشن کے مطابق ہوگا، دیگر کے ریٹ فی کلوکے حساب سے چاول سپر باسمتی نیا255روپے، چاول سپر باسمتی پرانا255،چاول ایری چھ130روپے،دال چنا موٹی 315،باریک 300،دال مسور موٹی کرمسن 270،دال ماش دھلی 515،دال مونگ دھلی 315،بیسن 325،میدہ 110،چناسفید موٹا330،باریک 270،دودھ 120،چھوٹاگوشت مٹن 1200،بڑا گوشت بیف 600،دہی 140،سوجی 110روپے جبکہ روٹی سو گرام 12روپے،نان 120گرام 16روپے،چینی ایکس مل تین روپے جبکہ گھی ،کوکنگ آئل اور سرخ مرچ،سبزی و پھل بمطابق کمپنی کے پرنٹ ریٹ پرفروخت ہوں گے۔